چشتیاں(سٹاف رپورٹر)چشتیاں میں گجیانی روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ موت نے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ بہاول نگر میں گجیانی کے قریب کار درخت سے ٹکرا نے سے خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔حادثے کے شکار افراد شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گجیانی کے قریب ان کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/4-7-1200x480.jpg)