سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں کئی روز سے سونے کی قیمتوںمیں ہونے والے اضافے کے بعدحیران کن طور پر فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق منگل (31 جنوری 2023)کے روز بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ سونے کے دام میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام 22 ڈالر کمی کے بعد 1902 ڈالر فی اونس ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 9 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاو¿ 7 ہزار 716 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئے۔صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاو¿ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ چاندی کے دام 50 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں