روس سے خام تیل آنے کے بعد پٹرول کتنا سستا ہو گا ؟ڈاکٹر مصدق ملک نے بتا دیا


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اپریل میں روس سے خام تیل کے کارگو آنا شروع ہو جائیں گے تاہم اس سے پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مارچ کے آخر میں کمرشل ڈیل کے معاملات طے ہوں گے جس میں یہ طے ہو گا کہ کتنا ڈسکاو¿نٹ ہوگا اور کس کرنسی میں کام ہوگا ؟جب کہ روس سے کمرشل کارگو کے سفر کا وقت 20،21 دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی پیٹرولیم کی کمپنیوں پر پابندی ہے، ایل پی جی اور چند پیٹرولیم مصنوعات ایران سے بارڈرز پر آرہی ہیں، ایران کے ساتھ فناشل ٹرانزیکشن بڑھانا مشکل ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل روسی خام تیل کے حوالے سے سوالات بھی پیدا ہوئے تھے کہ پاکستان کے پاس خام تیل کو قابل استعمال لانے کی استعداد کار ہے یا نہیں ؟اس حوالے سے پاکستانی ریفائنریریز نے روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی تھی جبکہ حکومت نے گذشتہ برس جون میں اس معاملے پر آئل ریفائنریز کو خطوط لکھ کر ان سے تجاویز طلب کی تھیں کہ کس گریڈ کا کتنا روسی خام تیل صاف کیا جاسکتا ہے؟۔یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکا، روس کی پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، امریکا شرمناک اور غرور بھرے لہجے میں ہر ملک کو روس سے تجارت کرنے سے روکتا ہے، مریکا نے حال ہی میں چین کو بھی دھمکایا ہے، جب کہ بھارت، ترکی اور مصر کو بھی دھمکیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں