مسافر بس اور کار میں تصادم، 25 سے زائد افراد جاں بحق


ہربن(وقائع نگار)اپر کوہستان میں ہربن کے مقام پر مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سے زائد 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر کوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، واقعے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی 15 افراد ہسپتال منتقل کردیئے گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہربن کے مقام پر گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم ہوا، حادثے کے بعد بس اور کار دونوں گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 25 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس میں 35 افراد سوار تھے جب کہ مخالف سمت میں آنے والی کار میں 5 افراد سوار تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18 بد قسمت افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں جب کہ مزید لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں