پاکستان کی خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز اندسٹری کی خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کے خلاف عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 15 فروری کو عدالت میں طلب کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گواہی اور شواہد پیش نا کرنے کے معاملے پر اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے 15 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے مطابق سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ندیم کیانی و دیگر کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی لیکن ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرا رکھی ہے۔اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ندیم کیانی و دیگر نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ اداکارہ سنبل اقبال گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں