فیصل قریشی اداکارہ سجل علی کی زلفوں کے اسیر نکلے ،جادو گرنی قرار دے دیا


لاہور(شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ سجل علی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں جس میں کسی قسم کا کوئی” جادو “ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی شریک ہوئے اور اپنے کیئریر اور شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی ۔ پروگرام کے ایک حصے میں فیصل قریشی کو ان کے کیئریر کی اداکارائیں جن میں سامعہ ممتاز ، عائشہ خان ، آمنہ شیخ ، مدیحہ امام ، ثروت گیلانی ، اشنا شاہ ، سجل علی ، حبا بخاری اور اقرا عزیز کی تصویریں دکھا کر انہیں پوائنٹس دینے کا مطالبہ کیا گیا۔فیصل قریشی نے سبھی اداکاروں کو دیکھ کر ان کے ساتھ کیے گئے ڈراموں کو یاد کیا اور پھر اسی حوالہ سے انہیں نمبر دیے۔اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب تصویروں کے درمیان سجل علی کی تصویر آنے پر فیصل قریشی نے مضحکہ خیز انداز میں شو سے جانے کا ہی کہ دیا جس پر انہیں روکا بھی گیا۔ فیصل قریشی نے سجل علی کو 10 میں سے 9 پوائینٹس دیتے ہوئے کہا کہ سجل علی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں۔پروگرام کے میزبان کا کہنا تھا کہ سجل علی نے مختصر کیئریر میں بین الاقوامی پروجیکٹ کرکے بڑا نام کمایا اور آپ دونوں کی کیمسڑی بھی کمال ہے ویسے۔جس پر فیصل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہاں بالکل، سجل علی کے ساتھ میں نے ایک ہی سیریل کیا ہے، واقعی کوئی ”جادو“ ہے ان کے اندر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں