کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئی کٹ متعارف کرا دی

کراچی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے سنسنی خیز اور دلچسپ میچز شروع ہونے میں 4 دن باقی ہیں تاہم مختلف ٹیموں کی جانب سے نئی کٹ متعارف کرائی جارہی ہیں،اس سلسلہ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی انتہائی جازب نظر کٹس متعارف کرادی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لئے کراچی کنگز نے اپنی نئی ’کٹ‘ متعارف کرادی ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مداح ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی نئی کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئی کٹ کی ویڈیو شیئر کردی گئی ہے۔ویڈیو میں کپتان سرفراز کے لئے تیار کی گئی جرسی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رواں سیزن کیلئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں پرپل اور پیلا رنگ نمایاں ہے۔فرنچائز نے پیغام بھی جاری کیا کہ گلیڈی ایٹرز جنگ کے لیے تیارہیں۔کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ملتان میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں