کراچی ، ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہوگا، دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ملتان سٹیدیم میں کھلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ کراچی میں کھلا جائے گا ، اس طرح پہلے میچ میں ملتان اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز اپنے ہوم گراونڈ پر ایکشن میں نظر آئیں گے ، پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز لاہور قلندرز سے ایک میچ ہارنے کے باوجود اگلے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ بہتر رن ریٹ کیساتھ میچ جیتنے پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز کا تیسرا نمبر ہے کیونکہ وہ اپنا پہلا میچ ملتان سلطانز سے صرف ایک رنز سے جیت سکی تھی اس کے بعد چوتھے نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے ۔
آج کے ہونے والے میچز کے وقت کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا، جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ شام 7 بجے کراچی میں کھلا جائے گا۔
