کراچی(کامرس رپورٹر)ہونڈا کاریں تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ہونڈا سوِک آر ایس کی نئی قیمت 9199000 روپے ہو گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان میں نئی اور پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے سب سے بڑے شو روم”حافظ سجاد موٹرز“کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ محمد سجاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی ایک بنیادی وجہ ڈالرز ہے،ڈالرز دن بدن اوپر جاتا ہے تو پھر حکومتی کنٹرول میں نہیں رہتا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے،دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک میں گاڑیاں بنانے کا ایک بھی ادارہ قائم نہیں ہو سکا،75سالوں میں تمام حکومتی مشینری ملک میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری قائم کرنے میں ناکام رہی،کوئی بھی کمپنی پاکستان میں گاڑیوں کی مینو فیچرنگ نہیں کر رہی ،مینو فیکچرنگ پاکستانی روپے میں ہوتی ہے اور پھر وہی گاڑیاں پاکستانی روپے میں ہی فروخت ہوتی ہیں،پاکستان میں کام کرنے والی تمام کمپنیاں مینوفیکچرر کی بجائے اسمبلر ہیں،اگر پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے تو گاڑیوں کی قیمتیں کنٹرول ہو سکتی ہیں۔
دوسری طرف ہونڈا کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی بڑھائی جانے والی قیمت کے بعد ہونڈا ایم فائیو ایل سی وی ٹی کی قیمت 77 لاکھ 79 ہزار 900 روپے 80 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ ہونڈا وی بی آرکی نئی قیمت 59 لاکھ49 ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ پرانی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں کل تین لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہونڈا HR-V VTi کی نئی قیمت 71 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جب کہ HR-V VTiS کی بھی نئی قیمت73 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا سٹی 2L مینوئل کی قیمت 43 لاکھ 29 ہزار روپے سے بڑھ کر 45 لاکھ 79 ہزار روپے ہو گئی ہے،ہنڈا سٹی 2L سی وی ٹی کی نئی قیمت 47 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سٹی 5L ایسپائر مینوئل کی قیمت 47 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ 19ہزارروپے کر دی گئی ہے جب کہ ہنڈا سٹی 5L M/T کی قیمت49 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھا کر 52 لاکھ 29 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہونڈا سٹی 5L ایسپائر CVT کی قیمت 51لاکھ 19 ہزار روپے سے بڑھا کر 54 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔