راشد خان پاکستان پہنچ گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے
کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں شرکت کیلئے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق افغانی گیند باز راشد خان رات گئے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں جس کے بعد راشد خان نے کراچی میں لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیا ہے، راشد خان آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ، کوئٹہ اور لاہور کے درمیان آج میچ کراچی میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ افغانستان کے سپنر قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اب تک قلندرز کو دستیاب نہیں تھے۔
