لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں میٹرو سٹیشن کے گارڈ اور مسافر کے درمیان جھگڑے میں 36 سالہ گارڈ چل بسا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن گوالمنڈی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لیڈیز کیبن میں گھسنے سے منع کرنے پر مسافر نے سیکیورٹی گارڈ نصر کی جان لے لی۔گوالمنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم حمزہ کو موقع پر ہی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق ملزم حمزہ میٹرو سٹیشن پر خواتین کے کیبن میں جا رہا تھا جسے وہاں موجود گارڈ نے ایسا کرنے سے منع کیا۔منع کرنے پرملزم حمزہ طیش میں آ گیا اور گارڈ کو زد کوب کرنے لگا،تشدد سے گارڈ عنصر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔