لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں لاکھوں روپے بینک میں جمع کرانے جانے والی نجی کمپنی کی وین کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بینک آنے یا جانے والوں سے لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکووں نے دن دیہاڑے بینک جانے والی نجی کمپنی کی وین کو لوٹ لیا۔ڈکیتی کی واردات ملت نگر میں ہوئی،جہاں 4 ڈاکو پہلے ہی گھات لگائے موجود تھے۔ڈاکو وین لوٹ کر آسانی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات مکمل منصوبہ بندی سے کی گئی ہے،ڈاکووں نے نجی کمپنی کے ملازمین کی ریکی کی اور پھر واردات کی۔جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقوں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے،اس کے علاوہ کمپنی کے ملازمین سے بیانات لے کر تفتیش کی جا رہی ہے ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Bank-Van-Robry-1200x480.jpg)