راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کے کتنے پیسے لیتے ہیں ؟ جانیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلوکار نعیم عباس روفی نے انکشاف کیا ہے کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کرنے کا خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں، جو کہ کروڑوں روپے میں ہے ۔
” پاکستان ٹائم “کے مطابق بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم پاکستان کے سب سے مہنگے ترین گلوکار ہیں ، اس بات کا انکشاف گلوکار نعیم عباس روفی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کیا ہے۔
نعیم عباس سے سوال کیا گیا کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کا کتنا پیسا لیتے ہیں؟ جس پر گلوکار نے جواب دیا کہ
ایک کانسرٹ کے لیے تقریباََ 70 ہزار ڈالرز یعنی ایک کروڑ 96 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں ، جبکہ پاکستان میں ایک کانسرٹ کرنے کے تقریباََ 80 لاکھ یا پھر پورے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، اگر انہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں بہت بڑا جھٹکا دینا ہو تو پھر یہ 2 کروڑ روپے تک کی ڈیمانڈ بھی کردیتے ہیں۔
نعیم عباس نے ایک اور انکشاف بھی کیا کہ راحت فتح علی خان شادی کے پروگرام میں بھی پرفارم کر لیتے ہیں لیکن عاطف اسلم ایسا نہٰں کرتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں