میں کراچی کا کوچ تھوڑی ہوں ؟بابراعظم کے دلچسپ جواب کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کراچی کنگز کی شکستوں سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اسلام آباد یونائییڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر زلمی چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کراچی کنگز چھوڑ گئے تو کافی بات ہو رہی تھی کہ کنگز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن کنگز کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے آپ کو کیا لگتا ہے کہاں غلطی ہو رہی ہے ؟، اس پر ”بابراعظم نے جواب دیا کہ میں انکا کوچ تھوڑی ہوں!“۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں