کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے ، جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ پاکستا ن ٹائم کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ ، معروف گولفر حمزہ امین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں ، اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر مایوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا کو ہاتھ میں پان لیے اسٹیج پر اداکارہ کے پہلو میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ اشنا نے مایوں کی تقریب کیلئے گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جب کے ان کے منگیتر کو وائٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ دسمبر میں اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔