لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورمیں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو دوستوں کو مفت میچ دکھانا مہنگا پڑگیا، اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن 8 کا میلہ اپنے عروج پر ہے جبکہ شائقین کرکٹ اس میلے سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی سیکیورٹی اور تماشائیوں کی حفاظت کے لئے پولیس اور دیگر ادارے پوری تندہی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔پولیس اہلکار بھی کرکٹ کے شیدائی تو ہیں ہی لیکن ان کی ڈیوٹی انہیں میچ دیکھنے سے دور رکھے ہوئے ہے ۔ایسے میں خبر آئی ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز کیلئے ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اہلکار کو دوستوں کو مفت کرکٹ میچ دکھانا مہنگا پڑ گیاجسے پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ڈولفن اہلکار نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران6 افراد کو بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل کروایا تھا۔پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار منور حسین کے خلاف ایس ایچ او گلبرگ عمران صادق نے اپنی مدعیت میں دفعہ 420 اور 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس نے گیٹ نمبر 5 سے مفت میچ دیکھنے والوں اور متعلقہ اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/328632687_168027179346064_59516876495290219_n-1200x480.jpg)