”جمائما “نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہالی ووڈ پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان کی فلم”واٹ لووز گاٹ ٹو ڈو ود اٹ “پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔
جمائما نے لکھا کہ ’پاکستانیو! جائیں اور جاکر سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں ہماری فلم پاکستان میں ریلیز ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی فلم ریلیز ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز کے اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ جمائما کی فلم24 فروری کو کو برطانیہ میں ریلیز کی گئی تھی جو اب پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے ، فلم میں پاکستانی رسم و رواج اور روایتوں کی عکاسی کر کے پاکستان اور مسلمانوں کی ایک مثبت انداز میں نمائندگی کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں