راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز میں شامل آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ایس ایل نے ان کے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
”پاکستان ٹائمز “کے مطابق راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے آل راو¿نڈر ٹِم ڈیوڈ نے پاکستان سپر لیگکو اپنی عالمی شہرت کی وجہ قرار دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود سے بہت زیادہ توقعات ہیں، میدان میں اتر کر ملتا سلطانز کی کامیابی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔
ٹِم ڈیوڈ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی سمیٹیں، ہم گزشتہ برس دوسرے نمبر پر آئے تھے اور فائنل ہارنا واقعی مایوس کن تھا، انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز میری پہلی فرنچائز ٹیم ہے جس نے مجھے موقع دیا۔
