قلندرز اورپی ایس ایل 8فائنل کے درمیان ایک قدم کی دوری رہ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل کے درمیان صرف ایک قدم کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی فاتح لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میچ میں جگہ پکی کرلی ہے، جو کہ لاہور قذافی سٹیڈی میں کھیلا جائے گا، یہ میچ جیتے پر لاہور قلندرز سیدھا فائنل میں پہنچ جائیں گے ، واضح رہے کہ لاہور قلندرز کوالیفائر میچ میں 15 مارچ کو ہوم گراونڈ پر ایکشن میں ہوگی، قلندرز کے مدمقابل ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ، دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل کی 2 ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی، کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست 19 مارچ کو فائنل کھیلے گی، جبکہ 16 مارچ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر ہوگا، پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح، کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے 17 مارچ کو ایلیمنیٹر 2 کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں