بھارتی مداح آئٹم کے نام سے پکارتے ہیں، آمنہ الیاس کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی صفحہ اول کی ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں نے متعدد فلموں میں آئٹم سانگس پر پرفارم کیا ہے ،لفظ آئٹم ہمسائیہ ملک سے آیا ہے اوربھارتی مداح دیکھ کر کہتے ہیں کہ کیا آئٹم لگ رہی ہے۔
”پاکستا ن ٹائم “کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے میڈیا میں مشکلات پیش آئیں، انہیں ان کی رنگت کی وجہ سے کیریئر میں مشکلات پیش آئیں اور ابھی تک انہیں مشکلات درپیش آتی ہیں جب کہ انڈسٹری میں ایسی باتیں ہونا معمول کی بات ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس لڑکی کا قد کتنا لمبا ہے لیکن اصل بات رنگت کی ہے اور انہیں ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں،آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اگر وہ خوبصورت ہیں اور سانولی لڑکیاں اپنی جسامت اور رنگت سے مطمئن ہوتی ہیں اور وہ خود کو خوبصورت ہی تصور کرتی ہیں لیکن شوبز انڈسٹری کے بنائے گئے معیارات کے مطابق وہ خوبصورت نہیں ہوتیں۔
انہوں نے مثال دی کہ اگر ٹیلی ویژن کے اداکاروں پر نظر دوڑائی جائے تو تمام اداکار و اداکارائیں ایک ہی طرح کی رنگت، جسامت اور قد کی حامل ہوں گی، یعنی ٹی وی پر آنے کے لیے ایک طرح کا معیار سیٹ کردیا گیا ہے کہ فلاں سائز، جسامت اور قد کی لڑکی ہوگی تو وہ ٹی وی پر نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں