اوکاڑہ سے معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے بھی انتخابی اکھاڑے میں قدم رکھ دیا

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوتے ہی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ،مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے ،اوکاڑہ کے معروف سماجی رہنما اور مشہور سیاسی و مذہنی خاندان کے چشم و چراغ ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی نے پی پی 185اوکاڑہ سٹی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی پی 185سے انتخابی اکھاڑے میں اترنے والے ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف مذہبی رہنما مولانا معین الدین لکھوی مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
انکے چھوٹے بھائی ڈاکٹرعظیم الدین زاہد لکھوی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پنجاب کے سینئر نائب صدراور قصور کے حلقہ این اے 139 سے پی ٹی آئی کی طرف سے امیدوار ہیں۔یہ پہلی بار ہوا ہے کہ لکھوی خاندان نے اوکاڑہ شہر سے بھی اپنا امیدوارکھڑا کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں پارٹی کی اعلی سطح کی قیادت میں ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ پارٹی سربراہ عمران خان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں