کراچی(سٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا، بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔دوسری طرف پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔شہر قائد میں لیاقت آباد، پاک کالونی، اورنگی ٹاو¿ن، سرجانی ٹاو¿ن، سلطان آباد، کیماڑی اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔گرمی اور مہنگائی سے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، ہمیں بتایا جائے کہ ہم کس سے فریاد کریں؟ بجلی کئی کئی گھنٹے نہیں آتی لیکن ان کے گھروں پر بجلی کا بل پورا آتا ہے۔دوسری طرفجب لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ جاننے کے لئے ترجمان کے الیکٹرک سے بات کرنا چاہی تو انہوں نے وجہ بتانا تو دور بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/K-Electric-load-shedding-for-up-to-eight-hours-1200x480.jpg)