کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شہر قائد میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاو¿ن میں کچھ روز قبل بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جس بچے کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا وہ ذہینی معذور تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھناو¿نے فعل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش قتل اور زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت حمزہ اور شہریار کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ذہنی معذور بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گاڑی میں چھپا دیا تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Bachy-ka-qatal-1200x480.jpg)