لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک میم وائرل ہے جس میں امریکی ٹائیکون ایلون مسک شلوار قمیض پہن کر پاکستان کے بازار سے فروٹ خرید رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق رمضان کی آمد اور معاشی بحران نے پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں اور عام عوام کی پہنچ سے فروٹ دور ہوگئے ہیں۔روزوں میں افطاری کے وقت پاکستان میں لوگوں کا معمول ہے کہ وہ پھل فروٹ سے اپنا روزہ کھولتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے غریب افراد کیلئے اب ان پھلوں حصول ناممکن ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل میم پر مختلف لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور میم خوب وائرل ہورہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک فروٹ چاٹ بنانے کیلئے پاکستان میں فروٹ خرید رہے ہیں۔
