کراچی میں کرونا کیسز بڑھنے لگے، 24گھنٹوں میں کتنے نئے مریض سامنے آگئے؟تشویش ناک

کراچی (ہیلتھ رپورٹر) کراچی میں کرونا وائرس ایک بار پھر متحرک ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، 4 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر کورونا سر اٹھانے لگا ،کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے سندھ حکومت کو بھی پریشان کردیا ہے ۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 113 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 26 مثبت آئے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا کے 17 مریض زیرِ علاج جبکہ گھروں میں 824 افراد قرنطینہ میں ہیں، 4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں اور بھیڑ والی جگہوں پر جاتے ہوئے لازمی ماسک پہنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں