سمندری کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)فیصل آباد میں سمندری کے قریب بس الٹنے کے نتیجے میں 23 زائرین زخمی ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ڈجکوٹ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کو شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے،جس کے نتیجے میں 23 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں،زخمی مسافروں میں سے سات کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 23 زخمی زائرین کو ہسپتال منتقل کردیا ہے، ڈجکوٹ کے علاقہ جہانگیر موڑ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا،زائرین بابا صوفی برکت علی کے دربار پر حاضری کے لئے آرہے تھے کہ بد قسمت مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مذکورہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔پولیس نے بھی جائے حادثہ پرپہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں