عوام کے جان و مال کے محافظ بھی ڈاکووں کے ریڈار پر آ گئے

لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہورمیں عوام کے جان و مال کے محافظ بھی ڈاکوں کے ریڈار پر آگئے۔

پاکستان ٹائم کے مطابق گجر پورہ میں کانسٹیبل کو ڈاکوں نے لوٹ لیا۔ گجر پورہ میں پولیس کانسٹیبل وجاہت اور اسکے دوست آفتاب کو دو موٹر سائیکل ڈاکوں نے یرغمال بنا کر موٹر سائیکل ،دو موبائل فونز ، اور نقدی لوٹ لی۔ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 17 ہزار مالیت کی نقدی،موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے،تھانہ گجر پورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں