کراچی(مانیٹڑنگ ڈیسک) نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن دنیا کی بلندترین پہاڑی چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے۔کامیابی کی صورت میں اسد میمن ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چارکو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں،نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے لیے جانے والی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔کامیابی کی صورت میں نیپال کے سلسلہ کوہ، ہمالیہ میں ماو¿نٹ ایورسٹ سر کرنےو الے وہ آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔