اسلام آباد کے بنگالی سموسوں کے چرچے،دوکان دار روزانہ کتنے سموسے فروخت کرتا ہے؟ سن کر حیران رہ جائیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر اقتدار میں بنگالی سموسے کے چرچے ہیں، قیمے والا سموسہ خواتین کا فیورٹ ہے، دکاندار کا دعویٰ ہے کہ وہ روزانہ 20 ہزار سموسے فروخت کرتا ہے۔
رمضان المبارک میں سموسے پکوڑے افطار دستر خوان کی زینت اور رونق سمجھے جاتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں عصر سے پہلے ہی افطاری کے سامان کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہے۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں روزانہ بیس ہزار سموسے بنانے والے بنگالی کے چرچے ہیں۔ خواتین بھی سموسوں کی دل دادہ ہیں اور قیمے والے سموسے بہت شوق سے کھاتی ہیں۔شہر اقتدار میں دکانوں اور اسٹالز پر افطار تک سموسے، پکوڑے خریدنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے مختلف اقسام کے سموسے بنا رہے۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے شہری سیکٹر ایف سیکس سموسے خریدنے کےلئے کھچے چلے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں