اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پولیس نے 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں بین الصوبائی منظم موٹرسائیکل چورگروہ کے 5 ملزمان گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکل بلوچستان لے جاکرفروخت کر دیتے تھے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے12 مسروقہ موٹرسائیکل اورسپیئر پارٹس برآمد،ملزمان 50 سے زائد موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان نےابتدائی تفتیش میں پنجاب میں بھی موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
