عمران خان لند ن کی سڑکوں پر ،جمائما گولڈ سمتھ دیکھ کر حیران رہ گئیں

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین کو لندن کی موٹروے پر ڈھونڈ لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے دو تصویریں شیئر کیں۔ ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کے پیچھے عمران خان کی تصویریں لگی ہوئی ہیں۔
یہ تصویریں برطانیہ کی موٹروے ایم 25 پر چلتے ہوئے ٹرک پر لگی ہوئی ہیں۔اپنے ٹویٹ کے کیپشن میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ برطانیہ میں ایم 25 پر ابھی ’انہیں‘ دیکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں