نور جہاں کے مرنے پر سری لنکن حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(وقائع نگار) شہر قائد کے چڑیا گھر میں انتقال کرنے والی ہتھنی ”نورجہاں “ کی موت نے ہر شہری کو افسردہ کردیا ہے ،ایسے میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کہا ہے کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےسری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت پر افسوس ہوا۔یاسین جوئیہ نے کہا کہ سری لنکا دو ہتھنیاں پاکستان کو تحفے میں دے گا۔ ایک ہتھنی کراچی چڑیا گھر اور دوسری لاہور چڑیا گھر کو دی جائے گی، لاہور چڑیا گھر میں سوزی کے مر جانے کے بعد کوئی ہتھنی نہیں۔واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں انتقال کرگئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کے مطابق کل سے ہتھنی نور جہاں بخار میں مبتلا تھی،جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں، ہتھنی کا علاج عالمی ماہرین کی زیرِ نگرانی کیا گیا، گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کے لیے فورپاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی،دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نور جہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد مزید پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی، کچھ دن قبل ہتھنی نور جہاں تالاب میں جا کر بیٹھ گئی تھی اور پھر دوبارہ نا اٹھ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں