ساس کو قتل کرنے والے دامادکو سزائے موت سنادی گئی

ملتان(نمائندہ خصوصی ) ملتان میں ساس کو قتل کرنے کاجرم ثابت ہونے پر داماد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔
پولیس کے مطابق خورشید دو سال قبل روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، جس پر ساس اور سسر نے بیٹی کو ساتھ بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔ خورشید نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں اس کی ساس جاں بحق اور سسر زخمی ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے کیس عدالت بھجوایا گیاجہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنادیا۔دوسری طرف بورے والا میں دودھ لینے کیلئے باڑے جانے والی دس سالہ بچی کو ملزم نے ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ابتدائی میڈیکل میں تصدیق ہوگئی۔ بورے والا کی مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ بچی گلی میں واقع باڑے سے دودھ لینے گئی تووہاں موجود ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور واش روم میں بند کرکے فرارہوگیا۔ بچی کی چیخ و پکارسن کراہل محلہ پہنچے اور بچی کو ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے جسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں