اسلام آباد(کرائم سیل ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کا نیو یارک سے جی پی او سیالکوٹ منشیات کا پارسل بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاون کیا گیا۔ اس دوران جی پی او سیالکوٹ میں نیو یارک سے آئے پارسل سے 160 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ایک اور کارروائی کے نتیجے میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہری سے 5 کلو جبکہ خاتون سے 4 کلو منشیات برآمد کی گئیں۔اسی طرح اے این ایف کی طرف سے پشاور میں ہشتنگری چوک پر چارسدہ کے رہائشی ملزم سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔دوسری طرف کوئٹہ چلتن مارکیٹ میں نجی کوریئر آفس میں بک کیے گئے پارسل سے بھی منشیات برآمد کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد حکام نے کوئٹہ کلب روڈ سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
