لاہور ( وقائع نگار )پاکستان برج فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا5سے 13 مئی تک لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ (BFAME) چیمپئن شپ کے لیے بھارتی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔بھارتی ٹیم سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچی اور کل شام 4 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی، اس سے قبل چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز ہوگا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن (پی بی ایف) کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا جس میں مشہور بزنس مین شیو نادر اور ان کی اہلیہ کرن شیو نادر بھی شامل تھے۔بھارتی ٹیم سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچی اور کل شام 4 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی، اس سے قبل چیمپئن شپ کا باضابطہ آغاز ہوگا۔ہندوستانی ٹیم پاکستان ٹیم کے خلاف گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے کوشاں ہوگی، کیونکہ پاکستان چیمپئن شپ کی تاریخ میں تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ویمنز ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان قریبی مقابلے کی توقع ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم ایک ہی خاندان کی تین خواتین پر مشتمل ہوگی۔پاکستان کی کپتان فاطمہ رضا ہوں گی جبکہ ان کی والدہ روبینہ حئی اور فاطمہ کی نانی قدسیہ ڈوسا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔