لاڑکانہ ( وقائع نگار) صوبہ سندھ کے شہرلاڑکانہ کےسینٹرل جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پرفائرنگ کرکے5افرادقتل کردیا۔پانچوں لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سنٹرل جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پرفائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق ہوگئے،پانچوں لاشوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔اے ایس پی عتیق الرحمان کے مطابق تمام مقتول ضلع قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کے گاوں میاں رتو کے رہائشی ہیں، جبکہ واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے،مزید تفتیش کررہے ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر عمران خان نے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ قتل ہونے والے 5 افراد میں سے 2 افراد کی آج ضمانت ہوئی تھی اور تین افراد ایک گاڑی میں سوار ہو کر انہیں لینے کے لیے آئے تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تھانہ قمبر شہدادکوٹ کی حدود میں سال 2021 میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، قتل کا یہ مقدمہ مغیری قبائل نے سولنگی قبائل کے افراد کے خلاف درج کروایا تھا،اس قتل کے مقدمے میں سولنگی قبیلے کے 3 افراد گرفتار ہو کر جیل گئے تھے جن میں سے ایک کی ضمانت پہلے ہی ہو چکی تھی۔ رہائی پانے والے دونوں ملزمان جیسے ہی جیل سے نکل کر گاڑی میں سوار ہوئے تو 2 گاڑیوں میں موجود افراد نے گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر فائرنگ کر دی جس کے باعث گاڑی میں موجود پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
