حیدر آباد(وقائع نگار)حیدر آباد کے سائٹ ایریا شاہ لطیف کالونی میں پنکھا چلانے سے منع کرنے پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حیدر آباد میں معمولی بات پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق سائٹ ایریا شاہ لطیف کالونی میں طاہر شاہ نے بھائی ظاہر شاہ کو پنکھا چلانے سے منع کیا، زبردستی پنکھا چلانے پر طاہر شاہ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور بھائی ظاہر شاہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا،فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کردی ہے۔
