گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر ) پہلوانوں کے شہر میں ایک گیراج میں کھڑی کار سے نوجوان لڑکے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردیا۔
پاکستان ٹائم کو پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا، متوفی نوجوان عاصم اور لڑکی آپس میں دوست ہیں اور جس کار میں دم گھٹنے سے ان کی موت ہوئی ، وہ ایک بند گیراج میں کھڑی تھی۔
پولیس کے مطابق عاصم کے کزن نے گیراج کھولا تو کار میں لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی میں گیس لکیج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
