A 14-year-old girl who was chained was rescued, it was revealed that she was raped for three months

زنجیروں میں جکڑی 14 سالہ بچی بازیاب ، تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی 14 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا جس کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ اورنگزیب نامی ملزم 14 سالہ بچی کو قید کرکے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کی مدد سے مغوی لڑکی کو بازیاب کرایا۔

پاکستان ٹائم کو پولیس نے بتایا کہ ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن وہ حراست سے فرار ہوگیا ، اس کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں