کوہاٹ(کرائم رپورٹر) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ زمین کے تنازعہ کی وجہ سے ہوئی۔ فائرنگ کے باعث جاں بحق اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔