خاوند کی عدم موجودگی میں مسلح افراد نے خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان (کرائم رپورٹر) لودھیان علاقہ میں خاوند کی غیرموجودگی میں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر 18سالہ اس کی بیوی کواسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں علاقہ لودھیان کی رہائشی 18سالہ (ث بی بی) نے موقف اپنایا کہ خاوند مزدوری کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم ہے اور میں گھر میں اکیلی تھی ،رات گئے موقع پا کرملزم جہانگیر ولد رمضان سکنہ لودھیان میرے کمرے میں داخل ہوا اور بزور اسلحہ میرے ساتھ زنا بالجبر کیا۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں