وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،وفاقی نظامت تعلیمات اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری سکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہوا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں