پنجاب آئی ٹی بورڈ اور IPO کے اشتراک سے آن لائن ٹریڈ مارک فائلنگ سسٹم متعارف

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پہ آئی ٹی بی) نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے تعاون سے انٹلیکچوئل پراپرٹی درخواست دہندگان اور سٹیک ہولڈرز سے انٹلیکچوئل پراپرٹی کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے ای فائلنگ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔اس اقدام کے ذریعے ٹریڈ مارک کی درخواستوں کو آن لائن فائل کرنے کے علاوہ مزید خدمات فراہم کرتے ہوئے درخواست دہندگان کیلئے وقت اور پیسہ کی بچت کو یقینی بنایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:معیشت کیلئے ایک اور بری خبر،امریکی کمپنی شیل پٹرولیم کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ


”پاکستان ٹائم“کے مطابق ارفع کریم ٹاور میں منعقدہ تقریب میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف اور آئی پی او پاکستان ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان نے آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹریڈ مارک آن لائن فائلنگ سسٹم کو لائیو کرنے کا اعلان کیا۔تقریب میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر سید نیئر علی، آئی پی او پاکستان ڈپٹی ڈائریکٹرز کاشف لطیف ملک اور سید انجم رضا بخاری شریک ہوئے۔اس موقع پر آئی پی او پاکستان ڈائریکٹر جنرل شازیہ عدنان نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں آئی پی او پاکستان اور پی آئی ٹی بی کے افسران کی انتھک کوششیں شامل ہیں، اس نئے نظام کی وجہ سے ٹریڈ مارک کی درخواستیں فائل کرنے کی لاگت اور وقت میں کافی حد تک کمی آئے گی، جس سے درخواست دہندگان کو فائدہ ہوگا۔ علاو¿ہ ازیں کاپی رائٹ، پیٹنٹ اور ڈیزائن سے متعلق درخواستوں کو بھی اسی خطوط پر ڈیجیٹل کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ چیئرمین فیصل یوسف نے خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں