پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ حج مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کتنے لاکھ عازمین مستفید ہوئے؟حیران کن خبر آ گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)حج آپریشنز کے بہترین انتظام کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے وضع کردہ حج مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اب تک 23 لاکھ سے زائد حج درخواستوں پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے جبکہ 15 لاکھ سے زائد حجاج کرام اس سسٹم سے مستفید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریار آفریدی کی دوران حراست پریشان کن حالت،عمران خان نے جذباتی پیغام جاری کر دیا
سسٹم کا مقصد پاکستان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی حج آپریشنز کو منظم اور ہموار کرنا ہے۔یہ سسٹم متعلقہ قومی اتھارٹی اور اس کے ریجنل دفاتر،سعودی عرب میں حجاج کے امور کے دفتر،درخواست دہندگان،حجاج،نامزد بینکوں،نجی حج گروپ آرگنائزرز،ایئر لائنز،سعودی عرب میں مکاتب اور کارگو کمپنیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو حج آپریشنز کے مختلف پہلووں کو منظم کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس سسٹم کا اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم میں حج آپریشن کی پیش رفت کی نگرانی کرنے اور کسی بھی مسائل یا رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی اجازت دیتا ہے۔2013 سے پاکستان میں حج مینجمنٹ سسٹم وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کر رہا ہے اور اسے 2016 میں نائجیرین نیشنل حج کمیشن کیلئے متعارف کروایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی پر ترجمان فوج کی دھواں دھار نیوز کانفرنس،خود احتسابی کا دعویٰ،لیفٹیننٹ جنرل سمیت کئی اعلیٰ فوجی افسران نوکری سے فارغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں