صندل خٹک گیسٹ ہاؤس سے پکڑی گئی اور۔۔۔حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

’ لاہور (شوبز رپورٹر) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ایک بار پھر اپنی سابق دوست صندل خٹک کے بارے کھل کر بول پڑیں اور انکشاف کیا ہے کہ صندل کے لیے جیل کوئی بڑی چیز نہیں، وہ پہلے بھی جی نائن تھانے میں رہی جب گیسٹ ہاؤس سے پکڑی گئی تھی۔

پاکستان ٹائم کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں حریم شاہ کاکہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی تنقید کا سامنا کرتی چلی آ رہی ہیں،لوگ آگے نہیں بڑھنے دیتے،حسد کرتے ہیں،صندل خٹک کو حال ہی میں گرفتارکروایا،بارہ دن جیل میں رہی لیکن وہ جیل کی عادی ہیں،میں اپنے معاملے میں اسے معاف نہیں کروں گی،میرے پاس شواہد موجود ہیں۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی میرے نام سے اسے شہرت ملی،میری وجہ سے مشہور ہوئی،اب اسے کیا شہرت دوں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اب جلد سرپرائز دوں گی،ایسا سرپرائز کہ سیاستدان حیران رہ جائیں گے۔سیاست میں آنے بارے سوال کے جواب میں اس نے اثبات میں جواب دیا اور کہا کہ الیکشن لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں