موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے کیسے نمٹا جائے؟وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے بڑی مشکل آسان کر دی

فیصل آباد (بیورو رپورٹ)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں جن کی وجہ سے زراعت کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے لہٰذا موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں نہ صرف گرین نیٹ بڑھانا ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلرز کانفرنس کا 24 نکاتی اعلامیہ جاری

جامعہ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیاکی اولین گرین جامعات میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کا درجہ حرارت باقی شہر کی نسبت ایک سے دو درجے کم ہے،اس ماہ یونیورسٹی میں تین ہزار نئے پودے لگا ئے گئے ہیں جس میں مین کیمپس،پارس کیمپس اور چوکیرا فارم شامل ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹر فارم کو ہدایت کی کہ چوکیرہ فارم کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جائیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہو گی،زرعی یونیورسٹی اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ڈاکٹر عرفان نے اس موقع پر گرین یوتھ موومنٹ کے پراجیکٹ کے تحت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مخصوص سٹائل والی چھ عدد ڈسٹ بن بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اور ڈیپارٹمنٹ آف رورل سوشیالوجی کے تعاون سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔واک کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے پودا لگایا۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید فرح،ڈاکٹر محمد آصف اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں