ڈرامہ دیکھ کر متاثرہ خاتون مرنے کی دعائیں کرنے لگیں،فریحہ ادریس کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان و صحافی فریحہ ادریس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے کو دیکھ کر انہیں کچھ عرصہ قبل اذیت ناک واقعے سے گزرنے والی متاثرہ خاتون نے فون کیا اور بات کرتے ہوئے وہ خاتون رو پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر وے ریپ کیس پر ڈرامہ،حدیقہ کیانی کا موقف سامنے آگیا

’’پاکستان ٹائم‘‘کے مطابق معروف ٹی وی اینکر فریحہ ادریس نے بتایا کہ انہیں کچھ دن قبل لاہور کے قریب موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا انہیں فون آیا، جنہوں نے انہیں ڈرامے سے متعلق بتایا۔ فریحہ ادریس کے مطابق متاثرہ خاتون نے چند دن قبل انہوں نے انہیں فون کیا اور رونے لگیں۔ خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ ہونے والے اذیت ناک واقعے پر ڈراما بنایا اور حیران کن طور پر ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر حقیقت سے قریب ترین ہیں ان مناظر کو دیکھ کر ان کے زخم پھر سے تازہ ہوگئے۔ فریحہ ادریس نے لکھا کہ خاتون نے انتہائی کرب ناک آواز میں کہا کہ اچھا ہوتا کہ وہ اس وقت ہی مرجاتیں، انہیں یوں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کبری خان کا والد بننے سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،صبا فیصل کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں