گوادر (سٹاف رپورٹر )چین کی جانب سے گوادر میں یتیم بچوں کے لئے سٹیشنری اور گرانٹس کا عطیہ،عطیات کی مہم کے لئے 360,000 آر ایم بی مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارتھ انجینئرنگ سائنسز کو فروغ دینے کے لئے چین اور پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان ٹائم کے مطابق چینی قونصلیٹ کراچی نے گوادر بزنس سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی سامان کے عطیات کے پہلے پیکج کے ساتھ ساتھ ضلع گوادر کے 1202 یتیم طلبا کے لئے خصوصی گرانٹ کا آغاز کیا ہے۔قونصلیٹ نے عطیات کی مہم کے لئے 360,000 آر ایم بی مختص کیے۔ابتدائی پیکج 150 طلبا میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ بقیہ ان کے متعلقہ سکولوں میں طلبا میں تقسیم کیا جائے گا۔کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چائنیز اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی،سی سی پاکستان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ،جی پی اے اور جی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے گوادر کے مستحق طلبا میں سٹیشنری اور گرانٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چائنیز کالج نے کراچی انسٹی ٹیوٹ میں ای کامرس شارٹ کورس کا آغاز کر دیا