ای روزگار،پنجاب سے مزید 7 ہزار نوجوانوں نے انٹرنیٹ سے آمدنی کمانے کی تربیت لینے کا آغاز کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)ای روزگار پروگرام کے نئے تربیتی بیچ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پنجاب کے 7 ہزار سے زائد نوجوانوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ویب ڈویلپمنٹ،سوشل میڈیا مارکیٹنگ،ای کامرس،گرافک ڈیزائننگ اور فری لانسنگ جیسی ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے لیے آن لائن اور آن کیمپس ٹریننگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ای روزگار پروگرام،پنجاب آئی ٹی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا گیا جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور فری لانسنگ میں بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔اب تک پنجاب بھر میں 56 ہزار سے زائد امیدوار تربیت مکمل کر چکے ہیں اور فری لانسنگ کے ذریعے مجموعی طور پر 8 ارب روپے سے زائد کما چکے ہیں۔ای روزگار کے اگلےتربیتی بیچ کے داخلے جلد شروع کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں