پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نام سے پارٹی رجسٹر کرالی گئی

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نام سے پارٹی رجسٹر کرالی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نام سے نئی پارٹی رجسٹر کروا لی گئی،اس نام سے پارٹی کی رجسٹریشن کااعلان سابق وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کا ہی حصہ رہے، اسی پارٹی کی طرف سے وزیراعلیٰ رہے ، پھر وفاق میں آگئے اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالا، پھر جولائی میں  پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبرپختونخوا میں باضابطہ طور پر نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز بنانے کا اعلان کیا تھا، جس میں سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے اہم نام شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں